کوئٹہ (ہمگام نیوز) ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی کٹھپتلی حکومت نے بلوچستان کے ایران سے متصل سرحد مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔
پابندی ایران میں کورونا وائرس پھیلنے اور پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی گئی جو حفاظتی اقدامات کے طور پر کی جانے والی تیاری کے طور پر لیا جارہا ہے۔
تفتان میں موجود 100 کے قریب ذائرین کو واپس کوئٹہ بلالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ذائرین کے قافلوں کو تاحکم ثانی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
اعلامئے میں مزید کہا گیا کہ چھپ کر انفرادی شکل میں جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں اور چھپ کر جانے والے ذائرین کو روکنے میں ناکامی اور غیر ذمہ داری کی صورت میں متعلقہ ڈی سی، اے سی اور ایس پی ذمہ دار ہونگے۔