کشمور( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سندھ بلوچستان کے سرحدی شہر میں مسلح مزاحمتکاروں نے بلوچستان سے پنجاب لے جانے والی بلوچ قومی وسائل گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اسے تباہ کردیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی سے پنجاب لے جانے والی گیس کی 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو کشمور اور شکارپور کے درمیان بلوچ مزاحمتکاروں نے کل علی الصبح دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ۔ پنجاب کے فیکٹریوں اور گھریلوں استعمال کو لے جانے والی گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے تباہ کی گئی۔
دھماکے کے بعد سوئی گیس انتظامیہ کے لوگ جائے وقع پر پہنچ گئے، اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔