دوشنبه, مارچ 17, 2025
Homeخبریںبلوچستان شال ،گوادر سمیت دیگر علاقوں میں قابض فورسز پر بم حملے...

بلوچستان شال ،گوادر سمیت دیگر علاقوں میں قابض فورسز پر بم حملے فائرنگ ،ڈرون کیمروں کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ناکرہ اور پولیس چوکی پر حملہ کردیا 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان شال ، کیچ گوادر اور چاغی سمیت مختلف مقامات پر 9 دھماکوں فائرنگ میں فورسز پولیس کو نشانہ بنایا گیا ، زوردار دھماکے ہوئے، جبکہ چاغی میں پولیس تھانہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق شال میں شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 1 دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل لے جایا گیا۔

 پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق اہکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوا ہے ۔دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیاگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تیسرا دھماکا ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں سنا گیا، تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کر رہے ہیں۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہیں۔جبکہ چوتھا دھماکہ قلعہ عبداللہ لیویز اسٹیشن جنگل پیرعلیزئی پر دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں ہوا ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں چاغی کے علاقے امین آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وہاں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ اور وائرلیس سیٹ چھین لیا۔ واقعہ 15 مارچ کی شام پیش آیا، جب موٹر سائیکل سوار حملہ آور اچانک چیک پوسٹ پر پہنچے اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

لیویز اہلکاروں نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دی، جس کے بعد لیویز کی کوئیک رسپانس فورس (QRF) حرکت میں آئی۔ جوابی کارروائی کے دوران ملزمان اپنی موٹر سائیکل اور لیویز کا وائرلیس سیٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ گوادر میں دو مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا پہلا حملہ کوسٹ گارڈ کے مرکزی کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر کیاگیا ۔جب کہ دوسری جانب مسلح افراد نے گوادر ایئرپورٹ روڈ پر واقع فورسز چوکی پر حملہ کردیا۔

اس طرح کیچ زامران کوتان میں واقع فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ،جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا یا ہے ۔

دریں اثناء کیچ کے علاقہ کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے جاسوسی ڈرون کیمروں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا ۔

چاروں مختلف حملوں کی ذمہداریاں کسی مسلح تنظ®یم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز