یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان: طوفانی بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، کئی عمارتیں، پل و...

بلوچستان: طوفانی بارشوں سے 9 افراد جاں بحق، کئی عمارتیں، پل و ڈیم تباہ

 

بلوچستان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے، عمارتیں، پل و ڈیم تباہ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ 142 عمارتیں، تین پل اور ایک ڈیم مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم۔

بلوچستان،بارشوں سے 9افراد جاں بحق 142گھر،تین پل اور ایک ڈیم مکمل طور پر تباہ، محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں کے سلسلے میں اب تک 9افراد جاں بحق ہوئے جن میں کچھی کے تین، ڈیرہ بگٹی،خضدار کے دو جبکہ جعفرآبا اور کوہلو کا ایک شخص شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھل مگسی میں 136،ہرنائی میں 5،نصیر آباد میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گوادر، جھل مگسی اور کچھی میں ایک ایک سڑک اورپل تباہ ہوئے، خضدار میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز