شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمےداری قبول کرلی

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمےداری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے اپنے ٹلیگرام چینل پہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کے روز بارہ بجے کیچ کے علاقے دشت،بل نگور میں پاکستانی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آفس کو نذر آتش کردیا اور سیکورٹی اہلکار کو حراست میں لیا۔ آفس اوقات ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں لوگوں کا بھیڑ تھا، مگر عوام کا خیال رکھتے ہوئے سرمچاروں نے تمام ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو نذر آتش کرکے وہاں سیکورٹی پر موجود خلیل ولد سمند نامی شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ اسکے پاس موجود پستول کو ضبط کرلیا۔ بعد میں بلوچ ہونے کے ناطے اسے جلد ہی چھوڑ دیا گیا۔

گہرام بلوچ  نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز اور سامراجی منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تجابان کرکی میں سی پیک کی حفاظت کے لیے قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 3 مارچ جمعہ کے روز شام ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے علاقے تجابان کرکی میں سی پیک کی حفاظت کے لیے قائم دشمن فوج کی چوکی پر ایل ایم جی اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز