بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے
بلوچستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاہ بہار و مچھ میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
نمائندہ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاہ بہار میں سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کو ایمبولینس نے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور سڑک پر کا کر رہے تھے جہاں ایمبولینس تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک پر کام کرنے والے دو مزدوروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں بولان نیشنل ہائی وے پر سینگل روڑ ہونے کے باعث آئل ٹینکر ٹرک اور دو مزدا گاڑی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے مچھ ہسپتال منتقل کردیا جنہیں بعد میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔