یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں 2 افراد جاں...

بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 5 افراد زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڑ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے سمیت 5 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اوتھل میں وایارہ کے مقام پر مزدا گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا تاہم ابھی تک جان بحق ہونے والے شخص کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہ ہوسکی۔

لورلائی میں ڈکیتی کی واردات میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ گزشتہ روز مسلح افراد نے دوسڑکہ کے مقام بی ایریا پر ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کردیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا۔ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت عبدالحمید ولد عبدالجلیل قوم سلیمان خیل سکنہ لیبر کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز