یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں اسکولوں کو جلائے جانے کیخلاف کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان میں اسکولوں کو جلائے جانے کیخلاف کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اسکولوں کو نذر آتش کرنے کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سےلسبیلہ کے بعد کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کی ـ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسکولوں پر حملے کرنے اور انھیں نذر آتش کرنے والوں کے خلاف بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی سامنے نہیں آسکی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ماضی میں پنجگور میں پرائیویٹ سکولوں کو ایک غیر معروف تنظیم ’الفرقان اسلامی‘ کے نام سے دھمکی دی گئی تھی۔

انہوں نے کہاہے کہ رواں سال نامعلوم افراد کے ہاتھوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں کو نذر آتش کرنے واقعات پیش آئیں جس کے خلاف طلباء سراپا احتجاج ہیں-

 انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی ناکامی کے باعث مسلح جھتے منظم ہورہے ہیں اور ایف سی یہاں جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کررہا ہے تاکہ خوف کا ماحول برقرار رکھا جائے۔

مظاہرین نے کہاکہ اسکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات میں ضلع کیچ میں خان کلگ ہائی سکول دازن کیچ بلیدہ الندور میں واقع واحد پرائیوٹ اسکول کلکشان اور ایک سرکاری اسکول کو بھی نذر آتش کردیا گیا جو جل کر خاکستر ہوگیا- نومبر میں پسنی میں ریک پشت وڈسر کے بچیوں کی اسکول اور وندر کے علاقے سونمیانی میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ٹی سی ایف کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نے رواں ہفتے وندر کے علاقے سونمیانی میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ٹی سی ایف پر شرپسند عناصر کی حملہ اور آگ لگانے کو اسی عمل کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا بلوچستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں خواندگی کی شرح تسلسل کے ساتھ گراوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیے غیر سماجی اور غیر معاشرتی سرگرمیوں کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔

اس طرح کے عمل نوجوان نسل میں خوف و ہراس کا باعث بن کر طالبعلموں کی راہ میں مزید رکاؤٹ کا حائل کرے گی جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز