دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ...

بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا:بی آرپی

جنیوا(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جارہ کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان میں ریاست کی طرف سے تعلیم دشمن پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بی آر پی کی جانب سے ہفتے کے روز جرمنی کے شہر کولن میں ایک احتجاجی مظاہرہ اورایک آگاہی کیمپ منعقد کی گئی۔
مظاہرے میں بی آرپی جرمنی کے ارکان درمحمد، فہم احمد،حفیظ جان، عبدیل جلیل،ایجاز علی اور وسیم احمد سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
بی آر پی کارکنان نے اقوام متحدہ اور یورپی ممالک سے اپیل کی کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور حکومت کی تعلیم دشمن اقدامات کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت تعلیم یافتہ طبقے کو جبری گمشدگیوں اور حراستی قتل کا نشانہ بنا رہی ہے وہی دوسری طرف نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بھی بند کیئے جارہے ہیں جس سے پورے بلوچ قوم کےمستقبل کو تاریکی کی طرف دکھلینے کی سازش واضع نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز