یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف BNMجرمنی کا احتجاج

بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف BNMجرمنی کا احتجاج

جرمنی (ہمگام نیوز) بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف گذشتہ روز بلوچ  نیشنل موومنٹ جرمنی زون کی طرف سے جرمنی کے شہر ہنوفر میں احتجاجی مظاہرہ گیا اور ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے اور ریلی میں بڑی تعداد میں بلوچ سیاسی کارکنوں سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں اور 28 مئی 1998 کو بلوچستان پر پاکستانی دھماکوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے چاغی میں تجربات کے لیے استعمال ہونے والے پاکستانی اسلامی بم کا خاکہ اٹھایا ہوا تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

اس موقعے پر جرمن اور انگلش زبان میں جرمن عوام میں ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اور بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والے تابکاری اور نقصانات کے حوالے سے جرمن عوام کو آگاہی دیا گیا ۔ بعدازاں مظاہرین نے ریلی کی شکل میں ہنوفر کے مخلتف مصروف ترین شاہراہوں پر گشت کیا اور پاکستانی ایٹمی دھماکوں، بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے زخم آج بھی بلوچ سرزمین پر تازہ ہیں، پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والے تابکاری کی وجہ سے آج بھی چاغی اور گرد و نواح میں پیدا ہونے والے بچے معذوری کے شکار ہیں اور بلوچستان میں کینسر عام ہوچکا ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار بلوچستان کے سوا عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ مہذب دنیا پاکستان کے اس اسلامی بم کے خلاف آواز اٹھائیں اور انہیں تلف کیا جائے تاکہ بلوچستان سمیت خطے میں بے چینی کی کیفیت ختم ہوجائے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے اس احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی کے صدر حمل بلوچ بلوچ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکن بیرون ممالک میں منظم ہوکر اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ ہم اپنے قومی مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز