بلوچ وومن فارم کی جانب سے بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
بلوچ وومن فارم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں احتجاجی ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جارہا جو انتہائی تشویشناک عمل ہے
انہوں نے کہا کہ ریاست بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کررہی ہے ، اس سے پہلے بھی خواتین کو فورسز نے ہوشاب، کوئٹہ، بولان اور ہرنائی سے جبری طور پہ لاپتہ کیا ہے لیکن ان واقعات پر میڈیا اور حکومتی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں۔ اس بات کا غالب امکان موجود ہے کہ اگر فورسز کو بلوچستان میں کاروائیوں کی مزید چھوٹ دی گئی تو اس طرح کے واقعات میں مزید تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے
ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ خواتین اور بچوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کل بروز اتوار کو 19 فروری صبح 10 بجے کو ڈگری کالج کوئٹہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی. ہم کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر جاری مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس سیاسی مزاحمت میں ہمارا ساتھ دیکر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں.