سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں فورسز کا ظلم و جبر کی شدید مذمت.بی آر پی...

بلوچستان میں فورسز کا ظلم و جبر کی شدید مذمت.بی آر پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے ریاستی فورسز کی بلوچستان میں فورسز کا ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکے کے علاقے کندھاری اروگردنواح میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بی آر پی مشکے کے رہنماء جنگہیان بلوچ اور ان کے بھائیوں انور بلوچ، سردار بلوچ اور حکیم بلوچ سمت متعدد کے گھروں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیاترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی رہنماء کے گھر پر ریاستی فورسز کی جانب سے شدید فضائی بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی بے معصوم لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک درجن کے قریب نہتے لوگوں کو ریاستی فورسز اغواء کر کے لے گئیں پنجگور کے علاقے گوار گو، پروم اور مضافاتی علاقوں میں ایک اور کارروائی کی تیاریاں کی جاری ہیں گزشتہ روز سے ریاستی جاسوس طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے ترجمان نے کہا کہ اپریل کو کندھ کوٹ سے جبری لاپتہ کئے گئے بگٹی مہاجرین تاحال ریاستی پولیس کی تحویل میں ہیں اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے تاجر برادری اور کاروباری حلقوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 9 اپریل کو شہدائے مرگاپ کی برسی کے حوالے سے دی گئی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کی کو کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز