جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں قابض ایرانی اداروں کی جانب سے بلوچ شہریوں کے رہائشی...

بلوچستان میں قابض ایرانی اداروں کی جانب سے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری

زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 15 اپریل کو میونسپل کے اہلکاروں نے قابض آرمی کی تعاون سے زاہدان کے علاقے شیرآباد میں بلوچ شہریوں کے متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی اداروں کے ہاتھوں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کے رہائشی اور دیگر مکانات کا مسماری کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے ـ آج موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق صبح کے وقت زاہدان کے شیرآباد میں کئی بلوچ شہریوں کے مکانات کو بلدیہ نے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کی مدد سے مسمار کر دیئے ـ

رپورٹ کے مطابق بلدیہ نے قابض آرمی کے ساتھ مل کر زاہدان شہر کے نواح میں کمبوزیہ کے علاقے میں شہر کے مجدیہ اسٹریٹ پر شیرآباد محلے کے آخر میں متعدد رہائشی دیگر مکانات تباہ کر دیئے ـ

اطلاعات کے مطابق مسلسل تین روز سے زابل اور زاہدان میں بلوچ شہریوں کی مساجد اور مکانات کو سرکاری اداروں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے ـ

سال 2021 کی ایک رپورٹ کے مطابق کم از کم 22 جگہوں پر قابض ایرانی اداروں نے بلوچوں شہریوں کے مکانات تباہ کر دیئے ہیں ـ جن میں سے تین مساجد اور مذہبی مقامات کی تباہی، ایک قبرستان اور 18 گھروں کی تباہی سے بھی شامل ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز