<span;>دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 101 مزید افراد کے اضافے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23133 ہوگئی۔
<span;>تفصیلات کے مطابق دزاپ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہیلتھ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم میری نے بتایا کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16،356 تھی جن کا زیادہ تر تعلق دزاپ/زاھدان سے ہے اب جبکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے ـ
<span;>انہوں نے مزید کہا کہ لوگ حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند ہیں اسی لیئے کرونا وبا بلوچستان میں مزید پھیلتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان کو ایک ریڈ زون کے طورپر دیکھا جا رہا ہے اب تک سرکاری سطح پر حفظان صحت کے جتنے اصول و ضوابط لاگوں کیے گئے عوام ان پورا نہیں اتر رہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں کرونا کے مریضوں کی اب تک تعداد 23133 تک جا پہنچی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے ـ
<span;>انہوں نے کہا اب تک بلوچستان میں 939 افراد کرونا کے عارضے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
<span;> انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اگر ممکن ہو تو گھر پر ہی رہیں اور جب تک ضرورت نہ ہو وہ گھر سے نہ نکلیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں خاص کر عمر رسیدہ افراد کے صحت کا اچھی طرح سے دھیان رکھیں اپنے بچوں کو گھر سے باہر کھیل کھود کے لیئے بھی روکے رکھیں ـ