سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

ہرنائی ( ہمگام نیوز ) بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہرنائی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور مختلف مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے محلہ اختر آباد، جلال آباد، کلی مرزا، کلی لعل خان متاثر ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

ضلع ژوب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہ سلیمان، فورٹ منرو میں بھی بارش ہوئی جب کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہے۔شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آج قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز