شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں کٹھ پتلی روبوٹ وزیر اعلی کے لیے فوج اور زرداری...

بلوچستان میں کٹھ پتلی روبوٹ وزیر اعلی کے لیے فوج اور زرداری میں رسہ کشی

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما کٹھ پتلی وزیر اعلی کے لے آصف علی زرداری نے بلوچستان کے امور کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں نواب ثناءاللہ زہری، سرفراز بگٹی، چنگیز جمالی اور میر علی حسن زہری شامل ہونگے ۔

قابض پاکستانی فوج نے پیپلز پارٹی کو اس شرط پر جتوایا کہ وہ سرفراز کو وزیر اعلی کی ذمہ داری دیں لیکن دوسری طرف پیپلز پارٹی میں لوگ کہتے ہیں کہ بندہ ایسا ہو کہ فوج کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے مفادات کو دیکھ لے ۔

اب بلوچستان دنیا کا وہ مقبوضہ علاقہ ہے کہ اسکے کٹ پتلی وزیر اعلی سے لیکر کونسلرز تک قابض پاکستانی فوج اپنے لوگوں کو لاتا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ جس طرع مقبوضہ کانگو بیلجیم کے بادشاہ لی پولڈ کی قبضہ کے بعد ملکیت کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور جس کو وہ چاہتا وہاں کٹھ پتلی نمائندہ بناتا اسی طرع روایات کی سرزمین کو اغیار نے دنیا میں مزاق بنایاہوا ہے اور مزاقی بلوچستان کے کٹھ پتلی لوگ بنے ہوئے ہیں جن لوگوں نے نوری نصیر خان کی سرزمین کی مٹی پلید کرکے قابض فوج کی چاپلوسی کرکے مراعات حاصل کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز