شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں گمشدگیوں کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ایچ آر سی...

بلوچستان میں گمشدگیوں کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ایچ آر سی پی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج کو 3605 دن مکمل ہوگئے۔ پنجگور سے دیدگ بلوچ، نور بخش بلوچ، نذیر بلوچ اور کوئٹہ سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رہنما شمن الملک، حبیب طاہر، فرید احمد اور قمرالنسا نے احتجاجی کیمپ آکر لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے نیا سلسلہ شروع ہونے کا سننے میں آیا جس کی تصدیق کے لیے ہم ماما قدیر کے پاس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا جب نئی حکومت آئی تو کچھ لوگ رہا ہوئے جس کے باعث ہمیں خوشی ہوئی کہ لوگ واپس اپنے گھروں کو پہنچنا شروع ہوئے ہیں اس دورانئے میں دس سالوں سے لاپتہ لوگ بھی بازیاب ہوئیں جو ایک خوش آئند بات تھی اور ہم نے اس عمل کو سراہا تھا لیکن اب ایک گمشدگیوں کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب خواتین اور بچے بھی لاپتہ کیئے جارہے ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے اور ہمارے لیے انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ اگر اس طرح کا سلسلہ یہاں شروع ہوتا ہے یا ہوا ہے یا ہوچکا ہے تو ہم انتہائی خطرناک سمت میں جارہے ہیں چونکہ ہم ایک قبائلی معاشرے میں رہتے ہیں شاید ہم اس مسئلے کو برداشت کرنے کے قابل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز