لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنماء اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مقبوضہ بلوچستان کو پاکستان اور ایران کا ایک صوبہ قرار دیتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار بلوچوں کو باغی اور علیٰحدگی پسند قرار دے رہے ہیں۔ یہ رویہ بلوچوں کے لئے باعث تشویش اور پریشان کُن ہے۔
بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران بلکہ ایک مقبوضہ ملک ہے جس پر پاکستان اور ایران بزور طاقت قابض ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں “بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔