دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچستان کی ملالہ نادیہ قاضی، توجہ کی منتظر

بلوچستان کی ملالہ نادیہ قاضی، توجہ کی منتظر

ہمگام نیوز۔ ہمت ہوتو کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔ خضدار کی معذور لڑکی علم کی پیاس بجھانے کی خاطر  ٹیلر ماسٹر بن گئی ۔! سلائی کڑائی سے کچھ خرچہ ہاتھ آیا تو تعلیم کے لئے رخت سفرشروع کیا ۔پرائمری مڈل و میٹرک سے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی ۔اب بی اے کررہی ہے ۔خضدار کے علاقہ چاندنی چوک کی پست قامت جسمانی طور مفلوج اور دونوں پیروں سے معذور یہ 24سالہ لڑکی نادیہ قاضی ہیں ۔ جنہیں بچپن سے علم کے حصول میں جنون کی حدتک لگاؤ تھا۔ایک جانب غربت اور دوسری جانب علم کا جذبہ ۔نادیہ قاضی نے ہمت نہیں ہاری پہلے اس نے سلائی مشین پر سلائی کا ہنر سیکھ لی ٹیلر ماسٹر بن گئی ۔اس ہنر سے رقم حاصل کرتی رہی اور اپنا تعلیم جاری رکھا ۔ ایف ایس سی اول پوزیشن میں پاس کرلیا۔ اب بی اے کررہی ہے ۔ چوبیس سالہ طالبہ نادیہ قاضی کہتی ہے کہ انہوں نے اپنی معذوری پر مایوسی اور بے بسی کو کبھی بھی حاوی نہیں ہونے دیا۔ ہمیشہ اپنے آپ کو عام لوگوں میں شمار کیا ۔ “میں ٹیلر ماسٹر بن گئی” ۔ سلائی کی محنت و مزدوری سے جو رقم حاصل ہوتی رہی ان سے اپنا تعلیمی اخراجات پوری کرتی رہی ۔  نادیہ کا کہنا ہے کہ “ایک بار جب میرے کالج میں ایک اعلیٰ آفیسر آئے تھے اس نے مجھے نقدی رقم دینا چاہا تو میں نے وہ رقم لینے سے انکار کردیا ۔کہ یہ رقم میرے حوصلوں کے آگے آڑے آئیگی آپ مجھے رقم نہ دیں بلکہ زبانی حوصلہ دیں ۔میں تعلیم حاصل کرکے اپنے جیسے معذور افراد کے لئے آئیڈیل بننا چاہتی ہوں” ۔ تاہم اب ابھی جذ بہ وہی ہے لیکن جسمانی معذوری کی وجہ سے ہاتھ ساتھ نہیں دے رہے ہیں ۔ یہ نادیہ قاضی ہے جس نے اپنے حصے کی جدوجہد تو کرلی ۔ لیکن اب حکومت سمیت تمام حلقوں کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس معذور لڑکی کی حوصلہ افزئی کرتے ہوئے انہیں ان کی محنت وجفاکشی کا صلہ دیں ۔ تاکہ ان جیسے معذور لڑکے اور لڑکیاں اسی جذبہ اور حوصلہ کے تحت علم کی زیور سے آراستہ ہوں ۔

آج نادیہ ہم سب کے توجہ کی منتظر ہے تا کہ اسکی کہانی ہر اس عورت تک پہنچے جو معذوری ہو یا تنگ دستی سے ہمت ہار کہ گھر بیٹھ گئی ہے، وہ عورتیں نادیہ کے حوصلے سے حوصلہ باندھ کر تعلیم سمیت ہر میدان میں اپنا سکا جمائیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز