دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے ساحلوں پر بڑا سمندری طوفان آنے کی پشیگوئی 6 میٹر...

بلوچستان کے ساحلوں پر بڑا سمندری طوفان آنے کی پشیگوئی 6 میٹر بلند ویو نوٹ کیا گیا

زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج منگل 28 ستمبر کو بندرگاہوں اور میری ٹائم پروٹیکشن اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر جنرل نادر پسندہ نے کہا کہ یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر تک ایک شدید اور انوکھا طوفان پورے ساحل بلوچستان سے ٹکرائے گا اور بلوچستان کا ساحلی شہر چابہار سے لے کر آبنائے ہرمز تک اس کی لہریں جائے گی ـ

نادر پسندہ نے مزید کہا کہ : “یہ طوفان طاقت کے لحاظ سے منفرد ہے اور اس کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 6 میٹر سے زیادہ اونچائی والی لہریں پیدا ہوں گی۔”

بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل اینڈ میری ٹائم پروٹیکشن اینڈ سیفٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ” سمندری آلات ، ‌ ماہی گیری اور بندرگاہ ، بندرگاہوں پر تعمیراتی کام، کارگو بہت سے شعبوں کی اس کی اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس سنگین انتباہ پر دھیان دینا ضروری ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ یہ انوکھا طوفان ان سمندری اور بندرگاہی علاقوں میں پیر 8 اکتوبر تک جاری رہے گا پسندہ نے کہا: “یہ طوفان سمندر اور بندرگاہ دونوں کو متاثر کرے گا ، اور یہاں تک کہ موسمیاتی تنظیم کی پیش گوئی اور انتباہ کے ڈائریکٹر جنرل نے مشورہ دیا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

پانچ روزہ موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کے وسط کو بلوچستان کے سمندر کے ساحل اور مشرقی ساحل سے بحیرہ بلوچستان میں طوفان اور ہوا کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے ، اور یہ ہفتے کے روز تمام بلوچستان کے ساحلوں کو متاثر کرے گا۔ ہو سکتا ہے 2 اکتوبر یا اس پہلے طوفان آجائے ـ

اتوار کو بلوچستان کے ساحلی علاقے اور بحیرہ بلوچستان میں ہرمزگان بھی متاثر ہوگا۔ اس دن لہروں کی اونچائی ساحل پر 6 میٹر اور ساحل سمندر کے اندر 7 میٹر سے زیادہ بلندی تک جاری رہے گی۔

یہ انتباہ کی جاتی ہے کہ کسی بھی سمندری سرگرمی اور آمدورفت سے گریز کیا جائے ـ
دریں اثنا اس انوکھے طوفان کا خدشہ بلوچستان کے تمام ساحلی شہر ہرمزگان سے لے کر چابہار اور جیونی سے کر اورماڑہ تک آنے کا کافی امکانات پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے ماہرین موسمیات نے سمندری سرگرمیوں سے تمام لوگوں کو متنبہ کیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز