دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد۔

حب چوکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر حب چوکی کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق دونوں نے حال ہی میں شادی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں میاں بیوی کی لاش بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے بٹ آباد سے برآمد ہوئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی شناخت منظور اور میر زادی زوجہ منظور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں میاں بیوی کی لاشیں انکے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہیں اور ان کے جسموں پہ شدید تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ لاشوں کو ایدھی کے رضاکاروں نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز