شال (ہمگام نیوز) بساک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجگور پروم کے دو اسکولیں گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول دِزپروم اورگورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دِز پروم میں تعلمی اعمال انتہائی مخدوش ہیں جہاں اساتذہ کی قلت، سہولیات کی عدم موجودگی، عمارتوں کی تباہی اور کلاس روم سمیت دیگر تعلمی ضروریات کا فقدان شامل ہیں۔ علاقے کے نوجوانوں نے اسکولوں کا دورہ کرکے وہاں طلبہ و طالبات سے بات چیت کی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بچوں کاکہنا ہے کہ ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ غیرحاضر ہیں، وہ یہاں صبح آتے ہیں مگر بغیر کسی تدریسی عمل کے خالی ہاتھ مایوس ہوکر گھر واپس چلے جاتے ہیں۔اسکولوں میں نا اساتذہ موجود ہیں اور ناہی اسکولوں کی عمارتیں رہنے کے قابل ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچستان میں تعلیمی صورتحال انتہائی خستہ حالی کے شکار ہیں جہاں لاکھوں بچے و بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔کئی اسکولیں بند ہیں جبکہ کئی اسکولوں کی عمارتیں فوجی و سرکاری کاموں کے لئے استعمال ہورہے ہیں۔ جو اسکولیں برائے نام کھلے ہیں تو وہاں اساتذہ کی عدم موجودگی سمیت وہ تمام تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں۔ حکومت کی غیر سنجیدگی و بدعنوانی کی وجہ سےبلوچستان میں اسکولوں کانظام تباہ ہے۔
انہوں نے کہا ہم بلوچ لٹریسی کیمپئین کے توسط سے حکومت و تعلیمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجگور کے علاقے پروم میں واقعہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول دِزپروم اورگورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دِز پروم کے اسکولوں میں اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنا کر وہاں بنیادی تعلیمی سہولیات میسر کیے جائیں۔