Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہو رہی ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہو رہی ہیں

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پراسرار لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب کے قریب سے ملنے والی لاش کو ہتھکڑی لگی تھی جبکہ اسی علاقے سے حب ندی میں تیرتی زنجیروں سے بندھی لاش بھی کراچی پہنچی۔

پولیس کے مطابق رات گئے منگھو پیر کے علاقے میں حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال سے جوان العمر شخص کی ایک لاش ملی، جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا، لاش بلوچستان سے تیرتے ہوئے کراچی کی حدود میں پہنچی۔
پولیس نے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، نادرا حکام سے رابطہ کر کے بائیو میٹرک کے ذریعے متوفی کی شناخت کی جائے گی۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

حب میں لسبیلہ کے قریب ڈام کے ساحل سے بھی 2 روز قبل ایک شخص کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد ہوئی تھی جسے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر اسپتال منتقل کیا تھا، لاش کی فوری شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کے کپڑوں اور وضع قطع سے متوفی کا کسی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس لاش کو پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز