جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںبلوچستان کے نامور ادیب و شاعر اثیر عبدالقادر شاہوانی دل کا دورہ...

بلوچستان کے نامور ادیب و شاعر اثیر عبدالقادر شاہوانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے نامور ادیب و شاعر اثیر عبدالقادر شاہوانی آج ناگہانی طور دل کا دورہ پڑنے سے اس دار فانی سے رخصت کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اثیر عبدالقادر شاہوانی کو ان کے آبائی قبرستان میں دفنایا گیا۔جہاں ان کی فاتحہ خوانی کلی سردہ سریاب کوئٹہ میں ہوگی۔
مرحوم اثیر عبدالقادر شاھوانی اردو ،بلوچی اور براھوئی زبان میں 60 کے قریب کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ  کافی عرصے  سے بلوچی ،براھوی اور اردو زبان میں مختلف موضوعات پر تحقیق و تحریر سے منسلک  رہے ہیں۔
مرحوم اثیر عبدالقادر شاھوانی کی تحاریربلوچستان سے شائع ہونے والے مختلف نامور اخباروں اور جرائد میں شائع ہوئی ہیں جن میں جنگ، مشرق، انتخاب، آزادی اور تلار براھوی اخبار سر فہرست ہیں۔

مرحوم شاہوانی کی ناگہانی وفات پر بلوچستان بھر سے بلوچی و براھوی زبان کے بیشتر ادیب و شاعر و دانشوروں نےاپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ الللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے۔ انہوں نے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند تعالیٰ ان کے عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز