تمپ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے معروف نوجوان شاعر، موسیقار اور گلوکار یوسف فتح چند روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کے بعد جاں بحق پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق، وہ تین دن تک لاپتہ رہے اور اس دوران انہیں شدید اذیت دی گئی۔ ان کے جسم پر جلنے کے نشانات، گہرے زخم، اور چوٹ کے آثار واضح تھے، جبکہ ایک ہاتھ کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
یوسف فتح کی گمشدگی اس وقت ہوئی جب وہ اپنے معمول کے مطابق گھر واپس جا رہے تھے۔ اہلِ خانہ کسی ذاتی دشمنی سے لاعلم ہیں۔
اس افسوسناک واقعے پر فنکار برادری، ادبی حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یوسف فتح کو ان کی شاعری، موسیقی اور بلوچ ثقافت کے فروغ کے لیے خاص مقام حاصل تھا۔ ان کی اچانک موت فنکارانہ اور ادبی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔


