لاہور: (ہمگام نیوز) خبر کے مطابق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قابض پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس شروع کی جائے گی، پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔
جبکہ دوسری طرف مقبوضہ بلوچستان جسکے وسائل کی چوری چکاری میں پنجاب آباد ہورہا ہے وہاں مریضوں کو ایمبولنس نہ ہونے کی وجہ سالانہ ہزاروں لوگ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ انکے پارلیمان میں برجمان لوگ صرف اپنے عیاشی اور وقتی مفادات کے لیے پنجاب کے ٹیکدار بن کر بلوچستان کے وسائل یتیم کا مال سمجھ کر انکو دے رے ہیں کہ ان سے وہ اپنے مریضوں کو ہیلی کواپٹر سے اسپیتال منتقل کریں جبکہ بلوچ موت کا شکار ہوں یہی قبضہ گریت اور لوٹ مار کی بدبودار شکل ہے۔