شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے 16 اضلاع میں ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہے، ...

بلوچستان کے 16 اضلاع میں ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان کے 16 اضلاع میں ہیضے کی وبا کے پھیلاؤ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شدید ڈائیریا کی وبا قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 16 اضلاع میں شدید ڈائیریا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔

ادارہ کے مطابق بلوچستان میں اس بیماری سے 1,300 سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ ژوب ضلع میں گزشتہ 10 روز کے دوران 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

خضدار کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں کئی قریبی دیہاتوں سے لوگ آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران 5 خواتین و بچے ھلاک جبکہ 100 سے زائد مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

ژوب کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور الحق کے مطابق ژوب میں بھی صورتحال زیادہ گھمبیر ہے، جہاں ہیضے میں مبتلا 9 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ، جبکہ 14 سو سے زائد متاثر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز