کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی میں عبدالو حید نامی اہلکار نے خود کو شارٹ گن سے فائر کر کے زخمی کر لیا۔ اسکو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔