چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچوں پر ظلم کو ایک ختم ہونا ہے، ظلم کرنے والوں کو...

بلوچوں پر ظلم کو ایک ختم ہونا ہے، ظلم کرنے والوں کو بھی یہ دن دیکھنے ہیں: ایڈووکیٹ علی احمد کرد

اسلام آباد (ہمگام نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور نامور وکیل علی احمد کرد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستر سال سے پاکستانی فوج بلوچستان جیسے خوبصورت ملک پر ظلم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان کو اغوا کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں پھنکی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنے ظلم کے باوجود آج تک ایک پاکستانی فوجی کو بھی سزا نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج یہ سوچ رہی کہ وہ لاشیں پھینک کر بلوچستان کی آواز دبا دے گی تو وہ اس کی بھول ہے بلوچ نوجوان اس ظلم کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بھی کھڑے ہیں اور اتنے لاشوں کے بعد بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں کہا کہ بلوچستان میں ایک بلوچ لاپتہ کو رہائی اسی صورت ملتی ہیں جب اس کی لاش مل جائے جس طرح کا یہ برا وقت بلوچ قوم پر ہے وہ ایک دن ضرور ختم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ چاہے کسی کو لاپتہ کرو کسی کا لاش پھنکو تم ان سے جیت نہیں سکتے بلوچستان کے لیے خوبصورت بات یہ ان کا یہ برا وقت بھی گزر جائے گا اور ہم دیکھیں گے کہ پاکستان یہ کب تک کرتا رہے گا ایک دن تو اس کو ختم ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز