شال(ھمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بلوچ سیاسی رہنماؤں کو غیر منصفانہ عدالتی فیصلے کے تحت عمر قید کی سزاؤں کے خلاف اعلان کردہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج اور عوامی ردِعمل ایک جمہوری حق ہے۔
این ڈی پی بلوچستان کے عوام، سیاسی کارکنوں، طلبہ، وکلا، تاجروں اور تمام جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہڑتال کی حمایت کرکے انصاف، انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں
24 جون 2026 بروز بدھ


