جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچی زبان و ادب کے قیمتی سرمایہ غوث بہار اس دارفانی سے...

بلوچی زبان و ادب کے قیمتی سرمایہ غوث بہار اس دارفانی سے انتقال کرگئے

کیچ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ادیب اور وطن دوست شاعر غوث بہار کینسر کے موزی مرض سے انتقال کرگئے ۔ ان الللہ وان الیہ راجعون۔ تفصیلات کے مطابق بلوچی زبان و ادب کے ادیب اور تخلیق کار غوث بہار اپنی وطن و راج دوستی میں یکتا شخصیت کا مالک تھا۔ ان کی دلچسپی و تخلیقات کا محور لسانیات تھا انہوں نے بلوچی زبان میں متعدد مقالے، مضامین و کتابیں لکھیں۔ان کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے تھا۔ غوث بہار اپنے قوم دوست نظریات کی وجہ سے ہمیشہ قابض پاکستانی حکومت کے زیرِ عتاب رہے ـ قریبا نو سال وہ قید و صعوبت میں گزارے ، بعد میں جلاوطن ہوئے جہاں ان کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوا ـ اور یہی مرض ان کی موت کی وجہ ثابت ہوئی۔ہمگام کی ٹیم بلوچی زبان کے ادیب غوث بہار کے خاندان عزیز واقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرکے ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اور دعا گوں ہے کہ الللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماکرانھیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے،اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطار فرمائے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں

فیچرز