تربت ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت کونشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار استاد عارف بلوچ کے گھر پر نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقع کے بارے بلوچ گلوکار نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ مگر گھر والوں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے وقت گالم گلوچ بھی کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر حملہ آوروں کو گرفتار کیاجائے جائے۔