کراچی (ہمگام نیوز) بلوچی زبان کے نامور گلوکار عبداللہ ثناء طویل علالت کے بعد آج زندگی کی جنگ ہار گئے۔
عبداللہ ثناء کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کمزور مالی حالات کی وجہ سے اپنا علاج کرانے سے قاصر تھے۔ عبداللہ ثناء کو ڈاکٹروں نے جگر کی پیوند کاری (ٹرانسپلانٹ) کا مشورہ دیا تھا جو عبداللہ ثناء کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہ کرسکے اور بلآخر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
عبداللہ ثناء کو قابض پاکستانی فوج اور دیگر پارلیمنٹ پرستوں کی طرف سے یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ ان کے علاج کا بندوبست کیا جائے گا مگر کسی نے بھی اپنا وعدہ وفا نہیں کیا اور بے بسی کے عالم میں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔