دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلوچی زبان کے گلوکار کا گھر نزر آتش

بلوچی زبان کے گلوکار کا گھر نزر آتش

تربت(ہمگام نیوز)حواس باختہ قابض پاکستانی فورسز نہ صرف بلوچ آبادیوں پر بمباری کر رہا ہے بلکہ جہاں انکا بس چلے وہ اپنی درندگی دکھاتا ہے آج بلوچی زبان کے گلوکار منہاج مختار کا گھر جلایا اور خواتین و بچوں پر بے رحمانہ تشدد کیا باخبر ذرائع کے مطابق تمپ کے بازار کوشکلات میں پاکستانی درندہ صفت فوج نے بلوچی کے نامور گلوکار اور کمپوزر منہاج مختار کے گھر میں چھاپہ مار کر پہلے گھر کے سارے قیمتی سامان کا صفایا کردیا جو کہ بلوچستان میں کہیں فوجی آپریشن کے دوران چوری کرنا پاکستانی فوج کا شیوا ہے بعد میں منہاج مختار کے خاندان کے تمام افراد پر بیجاہ تشدد کرنے کے بعد پورے گھر کو جلایا دیا یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کے دوران تین کام کرنا قابض کے شکست خوردہ فوج کا اہم شیوا ہے ایک پہلے گھروں کو دوران آپریشن قیمتی سامان کا چوری کرنا دوسرا بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر انتہائ تشدد کرنا اور پھر گھروں کو نزر آتش کرنا ـ میڈیا کی بلیک آوٹ کی وجہ سے بلوچستان میں قابض آرمی کی یہ درندگی خاص طور سے عالمی سطح پر اب تک سامنے نہیں آیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز