یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ اور پشتون مقبوضہ بلوچستان میں جبراً مسلط کردہ نام نہاد چودہ...

بلوچ اور پشتون مقبوضہ بلوچستان میں جبراً مسلط کردہ نام نہاد چودہ اگست کی تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔ بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون قوم کو پیغام دیتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں نام نہاد چودہ اگست کی تقریبات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے اپنے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

قابض پاکستان مقبوضہ بلوچ سرزمین پر اپنے ناجائز قبضے کو legitimize کرنے کیلئے مقامی بلوچ اور پشتونوں کو نام نہاد چودہ اگست منانے کیلئے جبراً مجبور کررہی ہے۔ قابض ریاست اور اس کی من گھڑت آزادی سے بحثیت قوم نا بلوچ کا کوئی فطری تعلق ہے اور نا ہی پشتون کا۔ بلوچستان میں قائم پاکستان کی کٹھ پتلی مشینری اور قابض فوج سرکاری ملازموں سے لیکر تاجروں تک کی روزی روٹی اور مجبوریوں کو ہتھیار بنا کر زبردستی چودہ اگست منواتی ہے۔ اس امر میں بلوچ لبریشن آرمی بحثیت بلوچستان کی قومی و قانونی فوج پاکستان سمیت کسی بھی بیرونی طاقت کے سازشی ہتھکنڈوں کو بلوچ و مقامی پشتونوں پر مسلط نہیں ہونے دیگی۔

لہذا تنظیم واضح کرتی ہے کہ جبراً مسلط کردہ نام نہاد چودہ اگست کی تقریبات بلوچستان بھر میں ہمارے نشانے پر ہیں۔ بلوچ اور پشتون بحثیت قوم مصنوعی ریاست کی جھوٹی آزادی کو مسترد کریں اور ہر طرح کے تقریب و پروگرام سے دور رہ کر اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز