شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںبلوچ خواتین اور بچوں کی اغوا کے خلاف ,ایتھنز,میں احتجاجی مظاہرہ کیا...

بلوچ خواتین اور بچوں کی اغوا کے خلاف ,ایتھنز,میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا:BRP

سوئٹزرلینڈ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ خواتین اور بچوں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف گریس کے دارلحکومت ایتھنز میں ہفتے کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بی آر پی ترجمان کے مطابق یہ احتجاج گریس کے مقامی وقت کے مطابق 4 بجے گریس کے پارلیمنٹ کے سامنے کیا جائے گا۔
یاد ہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی سے 29 اپریل کو پانچ بچوں اور چار خواتین کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ انہیں کس جرم اور قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز