تربت (ہمگام نیوز) بی وائی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاروان مختلف علاقوں میں قیام کرے گا اور وہاں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان منعقد کرے گا۔
درج ذیل علاقوں میں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان کا انعقاد کیا جائے گا:
تربت: آج شام چار بجے بلوچ راجی مچی کے شہداء کے لیے شہید فدا چوک میں دیوان ہوگا۔
10 اگست کو کاروان صبح سویرے تربت سےگریشہ کے لیے روانہ ہوگا۔ گریشہ میں شام کو شہدائے راجی مچی کی یاد میں دیوان ہوگا۔
10 اگست کی رات کو کاروان گریشہ سے سوراب جائے گا۔ سوراب میں شہدائے بلوچ راجی مچی کی یاد میں دیوان منعقد کیا جائے گا۔
11 اگست کو کاروان سوراب سے نوشکی کے لیے روانہ ہوگا۔ نوشکی میں شہدائے بلوچ راجی مچی کے لیے دیوان منعقد کیا جائے گا۔
12 اگست کو بلوچ راجی مچی کا کاروان نوشکی سے شال کے لیے روانہ ہوگا۔ شال میں شہدائے راجی مچی کے لیے دیوان ہوگا۔