شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ راجی مچی کے لئے تشہیری مہم میں شامل خواتین پاکستانی فورسز...

بلوچ راجی مچی کے لئے تشہیری مہم میں شامل خواتین پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار۔

خضدار (ہمگام نیوز) فرنٹیئر کور (ایف سی) نے خضدار شہر کے کھنڈ روڈ پر کئی نوجوان بلوچ خواتین کو گرفتار کیا ہے، جن میں سائرہ بلوچ اور سعدیہ بلوچ شامل ہیں، جو آصف، رشید اور سلمان بلوچ کی بہنیں ہیں، جو جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ اٹھائیس جولائی جو گوادر میں منعقد ہونے والی بلوچ راجی مچی کے لئے یہ خواتین تشہیری عمل کے لیے پمفلٹ تقسیم کر رہی تھیں۔

وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ سے واضح طور پر کہا ہے کہ بلوچ خواتین کو فوری رہا کیا جائے۔ اگر انہیں فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) جلد ہی اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور بلوچ عوام کی کی حمایت میں آگے آئیں اور گوادر میں ہونے والی اجتماع کو سبوتاژ کرنے کی ریاستی مزموم عزائم کو دنیا کے سامنے واضح کرنے میں ہماری مدد کو آگے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز