دی ہیگ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ 28 مئی 2025 کو نیدرلینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ (The Hague) میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے بلوچستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
مظاہرے کی تفصیلات:
تاریخ: 28 مئی 2025
وقت دوپہر 1 بجے سے 2 بجے
بمقام: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، دی ہیگ، نیدرلینڈ
یہ مظاہرہ بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ یاد رہے کہ ان ایٹمی دھماکوں کی تابکاری اثرات کی وجہ سے بلوچستان بھر میں مختلف قسم کی بیماریاں خاصکر کینسر کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور ساتھ ہی ساتھ قحط سالی اور موسمی ماحولیاتی تبدیلیاں بھی اسی ایٹمی دھماکوں کی تابکاریوں کا دین ہیں۔
لہذا ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں، ماحولیاتی گروپس اور دیگر برادریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کریں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے لیے پاکستان کو جوابدہ ٹھہرانے اور بلوچستان کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔