دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلوچ سماجی کارکن عبدالحکیم بہار سوئیڈن میں آسٹرڈ لنڈگرن ایوارڈ کیلیئے نامزد۔

بلوچ سماجی کارکن عبدالحکیم بہار سوئیڈن میں آسٹرڈ لنڈگرن ایوارڈ کیلیئے نامزد۔

چابہار (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے گاؤں “رامین ” سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن عبدالحکیم بہار کو سوئیڈن میں منعقد ہونے والے آسٹرڈ لنڈگرن( Astrid Lindgren) ایوارڈ کے لیئے نامزد کیا گیا ہے۔

عبدالحکیم بہار بلوچستان کے ایک بلوچ سماجی کارکن ہیں جس کی کتابوں کی لائبریری اور پڑھنے کے شعبے میں رضاکارانہ سرگرمیاں عالمی سطح پر بھی متعارف ہوچکی ہیں، بہار چابہار کے ایک انتہائی پسماندہ گاؤں کا رہائشی ہے۔

دس سالوں سے بہت سارے لوگ رامین گاؤں کو اپنے ماہی گیروں اور سیاحوں کی خوبصورت توجہ کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس کی لائبریری کی وجہ سے جانتے ہیں۔

عبدالحکیم بہار آسٹرڈ لنڈگرن پرائز کے لئے نامزد ہونے والوں میں سے ایک ہیں یہ ایوارڈ جو بچوں کے ادب کے میدان میں ایک قابل قدر ادبی ایوارڈ ہے، یہ ایوارڈ مصنفین کے درمیان بچوں کے نوبل پرائز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جس طرح سوئیڈن کے مشہور بچوں کے ادیب ایسٹرڈ لنڈگرن نے سویڈش اور بچوں کے عالمی ادب کو بنیادی طور پر تبدیل کیا اور اس کے نام سے یہ ایوارڈ ہر اس شخص کو دیا جاتا ہے جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ادب کے لیئے گرانقدر سرگرمیاں سر انجام دے گا اسے یہ ایوارڈ ان کی حوصلہ افزائی کے لیئے دیا جاتا ہے، اسی طرح عبدالحکیم نے رامین گاؤں کے لوگوں کے پڑھنے میں مدد کی اور تعلیمی انقلاب برپا کردیا۔

درج ذیل آسٹرڈ لنڈگرن( Astrid Lindgren) ایوارڈ میں نامزد ہونے والے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی لسٹ کا لنک دیا جا رہا ہے۔
https://alma.se/nominering/kandidater/
…….

یہ بھی پڑھیں

فیچرز