زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ،متحدہ بلوچستان محاذ | سپاہ قدس ایران سے وابستہ ہنگامی خبری ادارے نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے یہ کوشش کی ہے کہ بلوچ سیاسی و میڈیا کارکن میریار بلوچ کو ایران کے لیے قومی سلامتی کا ممکنہ خطرہ ظاہر کیا جائے۔
اس میڈیا نے میریار بلوچ کو ایک اسرائیلی افسر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو ایران کے خلاف انٹیلیجنس کارروائیاں کرکے اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
یہی میڈیا، جو سپاہ قدس سے وابستہ ہے، پہلے کی طرح اب بھی بلوچ آزادی کی تحریک کو، جو متحدہ بلوچستان کی آزادی کے لیے ایران و پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، اسرائیلی منصوبہ قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے — حالانکہ بلوچ آزادی کی یہ تحریک اسرائیل کے قیام سے بھی پہلے کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ میریار بلوچ، حزبِ بلوچستان فری موومنٹ (FBM) کے حامی ہیں ،جس کی قیادت حیربیار مری کر رہے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر سرگرم ہیں اور وہاں اردو و انگریزی زبان میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
یہ میڈیا کارکن کئی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلوچ کارکنان کے اسپیسز میں شامل ہو چکے ہیں اور وہاں بلوچی زبان میں بلوچستان کے معاملات پر گفتگو کر چکے ہیں۔ برخلاف اس پروپیگنڈے کے جو سپاہ قدس پھیلا رہا ہے، وہ کوئی موساد کا انٹیلیجنس افسر نہیں بلکہ ایک بلوچ کارکن ہیں، جن کی سرگرمیاں قابض ایران کے سکیورٹی اداروں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہیں۔
میریار بلوچ کا ایکس اکاؤنٹ لنک 👇
https://x.com/miryar_baloch?s=09


