کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن موومنٹ کے مرکزی ترجمان بالآر بلوچ نے کہا کہ 13 نومبر بلوچستان کے ان تمام عظیم شہداء سے عزم، وفا وتجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کی خاطر اپنی عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جنہوں نے مادر وطن کی آبرو اپنی سرزمین، زبان اور قومی شناخت پر حملہ آور قابضین کے سامنے سرجھکانے کے بجائے لڑ کر اپنی جانیں قربان کر کے تحریکِ آزادی کو پروان چڑھایا۔ شہداء کے مقدس لہو کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا ، یہ دن بلوچ شہدا کی گراں قدر قربانیوں کو یاد رکھنے اُن کے لہو اور آزادی کی عظیم مقصد سے عزم وتجدید عہد و وفا اور ان کو خراج عقیدت اور قومی سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قومی محکومی کے خلاف جدوجہد اور قومی آزادی کو اپنا مقصد بناکرآخر دم تک قومی آزادی کی عظیم مقصد پر ثابت قدم اور قائم رہے وہ مادر وطن بلوچستان کی دفاع میں جام شہادت نوش کر گئے۔
انہوں نے بلوچستان کی آزادی کی جنگ میں اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ شہدا کی قربانیوں کا بدلہ دشمن قبضہ گیروں سے بلوچستان کی تحریک آزادی کی جہد تسلسل کو قائم ودائم رکھنے میں ہے، دشمن کے مقابلے میں کمزور ہونے کے باوجود بلوچ شہداء نے اس کا جوانمردی اور دلیری سے مقابلہ کرکے غلامی کو تسلیم کرنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اپناکر جام شہادت نوش کیا اور تاریخ اور اپنے آنے والی نسلوں کے سامنے خود کو سرخرو رکھا، سلام ہے ہمارے ان عظیم شہداء کی پاک روحوں کو جو اپنی مادر وطن بلوچستان کی آزادی پر فدا ہوئے، اس عظیم دن کی مناسبت میں ہم عہد کرکے ان عظیم قومی شہداء کے وارثوں اپنے آزادی پسند بھائی اور بہنوں کو یہ یقین دلاتے ہیں جنھوں نے بڑے عزم کے ساتھ اپنی قوم اور سرزمین کی آزادی کی خاطر اپنے مبارک قدم آگے بڑھائے ہیں ہم اس مبارک قومی جدوجہد آجوئی کے سفر میں مقصد کے حصول اور آخری فتح تک ان کے ساتھ ہیں، بلوچستان کی آزادی کا یہ روشن چراغ جسے شہیدوں نے اپنے خون سے روشن کیا ہے اسے کبھی بجھنے نہیں دیا جائے گا بلکہ اسے جدوجہد کا مشعل راہ بنا کر بلوچ قوم کے عظیم مقصد آزادی کی حصول تک اپنی خون سے روشن رکھا جائے گا۔ ہم اپنے وطن کے تمام شہداء کو قومی سلام پیش کرتے ہے۔