آسٹریا( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے گزشتہ روز آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں 13نومبر یوم بلوچ شہدا کی مناسبت سے ایک اعزازی ریفرنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آرگنائزر امجد بلوچ نے کہا کہ آج کے دن جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے یوم بلوچ شہدا کا تاریخی دن ہے ،جس کیلئے ہم سب اپنے سر جھکا کر بلوچ قوم کے ان عظیم فرزندوں کو سرخ سلام پیش کرتے رہینگے۔
انھوں نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب شہید مہراب خان نے برطانوی فوج کو بلوچستان کی دفاع کیلئے چیلنج کرکے اپنے جانباز ساتھیوں کے ہمراہ بلوچ وطن کی دفاع میں بہادری سے لڑ کر جان قربان کرکے خود کو تاریخ میں نمیران کردیا۔
وطن کے ان جانبازوں نے بلوچ قوم و مادر وطن کی دفاع کیلئے اپنی قیمتی جانیں بلوچ قوم کی نئی نسل کے مستقبل کیلئے قربانی کردیں۔
آج ان بلوچ شہدا کی بیش بہا قربانیوں کی بدولت قومی آزادی کی تحریک اپنے منزل آزادی کی جانب رواں دواں ہے۔
انہوں نے پروگرام میں شامل تمام ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب بلوچ مادر وطن پر اغیار نے حملہ کیا ہے بلوچ وطن کے سرفروش فرزندان وطن نے کسی بھی قربانی سے دریغ کیئے بغیر وطن کی حرمت، قوم کی غیرت وناموس کی خاطر اپنی قیمتی سر و جان قربان کی ہیں۔


