اسٹاک ہوم(ہمگام نیوز) بلوچ لکھاری اور صحافی ساجد حسین بلوچ سویڈن کے شہر اُپسالا سے لاپتہ۔
تفصیلات کے مطابق ساجد حسین دو مارچ سے لاپتہ ہیں اور تب سے اب تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی ہیں۔
ساجد حسین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ سویڈش پولیس کے پاس جمع کرادی گئی ہے تاہم اب تک پولیس بھی کسی نتیجے پر پہنچنے اور کوئی معلومات حاصل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
سویڈن جیسے ملک میں ایک بلوچ صحافی کا یوں لاپتہ ہونا ایک پریشان کُن معاملہ ہے۔ دو مارچ سے اب تک پولیس کی جانب سے کوئی معلومات حاصل نہ کر پانا تشویش میں مزید اضافہ کرتا ہے۔