دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ طالبعـام ســـــراج نور بلوچ اور عارف حمبل بلوچ کو جبری طور...

بلوچ طالبعـام ســـــراج نور بلوچ اور عارف حمبل بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل ڈی آئی خان

ڈی آئی خان ( ہمگـام نیوز ) بلوچ ایجو کیشنل کونسل ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچ اسٹوڈنس کونسل سرگودھا کے سابق جنرل سیکٹری سراج نور بلوچ اور عارف ھمبل بلوچ کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کرنا بلوچ طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے ۔

طالبعلم سراج نور بلوچ سر گودھا یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے طالب علم ہیں ، وہ سردیوں کی چھٹیاں گزار نے اپنے گھر گئے تھے

جہاں انہیں اور عارف عمر ھمبل کو ریاستی اداروں کی طرف سے بغیر کسی جرم کے لاپتہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا طلباء کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ اس امر کی طرف اشارہ کیا کہ بلوچستان میں خوف

کی فضاء قائم کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر جبری گمشدگی میں تیزی لایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں

سے ایک درجن سے زیادہ بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ بلوچ قوم اپنے ان مستقبل کے چراغوں کو اندھیرے قید خانوں میں گم ہونے نہیں دیگی۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے سراج نور بلوچ اور عارف ھمبل بلوچ سمیت تمام نوجوانوں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں ۔ بصورت دیگر ان کی بحفاظت سلامتی کے لئے ہم تمام جمہوری حقوق کو لائحہ عمل لائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز