آواران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر 2019 سے لاپتہ امتیاز کے ہلخانہ نے ان کو منظر عام پر لانے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران کے رہائشی امتیاز ولد عبدالکریم سنکنہ ماشی آواران کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیارے کو 30 اکتوبر 2019 کو پاکستانی اداروں نے آواران کے علاقے ماشی کے چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان کو منظر عام پر لایا جائے ۔