یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچ طالب علم رحیم الدین کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی حکومت...

بلوچ طالب علم رحیم الدین کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی حکومت سے اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے بلوچ طالب علم کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کردی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ رحیم الدین ولد شاہنواز ایک بلوچ طالب علم ہے جنہیں قابض پاکستانی فوج نے 26 اگست 2016 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے اغواء کیا تھا۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ رحیم الدین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اگر رحیم الدین پر کوئی الزام ہے تو ان پر مقدمہ دائر کرکے عدالت میں پیش کیا جائے مگر یوں کسی کو اٹھا کر غائب کرنا ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے مقبوضہ بلوچستان میں کئی سالوں کی قابض پاکستانی فوج کی بربریت جاری ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ بزرگ، جوان، بچے، طالب علم و دوسرے شعبہ جات کے افراد کو قابض پاکستانی فوج بنا کسی جرم کے اغواء کرکے سالوں سال اپنے قائم کردہ عقوبت خانوں میں منتقل کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز