لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے گزشتہ روز کابل پر طالبان کے قبضے اور افغانستان میں امریکہ جیسے طاقتور کی ناکامی پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان کے ہاتھوں امریکہ جیسے طاقتور شکست کھا سکتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونی چائیے کہ بلوچ قوم بھی ایران اور پاکستان جیسے ناکام ریاستوں کو شکست دے کر اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔
بلوچ رہنما حیربیار مری نے اپنے ٹوئیٹ میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی افغانستان میں جمہوریت پراجیکٹ کا اختتام اور اس کا براہ راست شکار افغان خواتین ہیں۔