دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ قیدیوں کی حالیہ اجتماعی پھانسیوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں اور...

بلوچ قیدیوں کی حالیہ اجتماعی پھانسیوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔ عبداللہ عارف

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق “بلوچ ایکٹیوسٹ کمپین ” کے ایڈیٹر عبداللہ عارف نے ایک جاری کردہ بیان میں اس خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ایران میں سب سے زیادہ اوسط سزائے موت بلوچ شہریوں کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رپورٹوں میں ایران میں پھانسیوں کی ایک بڑی تعداد کی نشاندہی ہوتی ہے، جب کہ ایران میں 88 فیصد سے زیادہ پھانسیاں حکومت یا عدلیہ کی طرف سے اطلاع نہیں دی جاتی ہے، اور ایران میں اب بھی “خفیہ” طور پر پھانسیاں دی جاتی ہیں جو کہ ایک تشویشناک عمل ہے ـ

عینی شاہدین کی صورت میں بلوچستان میں ایران کے سیکورٹی اور فوجی دستوں کی طرف سے رات گئے درجنوں لاشوں کو دفنانے کی اطلاعات ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز