دوشنبه, اپریل 7, 2025
Homeخبریںبلوچ لانگ مارچ پر کریک ڈاؤن بدترین ریاستی دہشتگردی ہے، بلوچستان بھر...

بلوچ لانگ مارچ پر کریک ڈاؤن بدترین ریاستی دہشتگردی ہے، بلوچستان بھر میں شاہراہوں کی بندش اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بی وائی سی 

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی جانب سے بلوچستان بھر میں شاہراہوں کی بندش اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

بلوچ لانگ مارچ پر ریاستی کریک ڈاؤن، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور مظاہرین پر تشدد ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثالیں ہیں۔ ریاست پاکستان نے بلوچستان پر عملاً فاشزم مسلط کر رکھا ہے، جہاں نہ صرف سیاسی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے بلکہ اظہار رائے کی آزادی کو بھی مکمل طور پر سلب کیا جا چکا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ بطور تنظیم، BYC ایک شدید ریاستی کریک ڈاؤن کا سامنا کر رہی ہے۔ انہی گرفتاریوں اور مظالم کے خلاف سردار اختر جان مینگل نے لانگ مارچ کا اعلان کیا، جس پر بھی مسلسل ریاستی جبر جاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی، بی این پی کے احتجاجی اقدامات کی مکمل تائید کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے کارکنان کو ہدایت دیتی ہے کہ آج سے تمام اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے اور کل کی شٹرڈاؤن ہڑتال کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز